کراچی(حال نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ہدایت کار عاصم رضا نے بتایا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ میرا اور ماہرہ خان کے مابین بے بنیاد جنگ ختم ہو جائے، اس سلسلے میں، میں نے دونوں اداکاروں سے علیحدہ علیحدہ بات کی اور دونوں کو اصل حقیقت بیان کی۔
عاصم رضا کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے میں نے میرا کو بتایا کہ جو کچھ میڈیا میں ماہرہ سے متعلق آپ کے بارے میں آرہا ہے، وہ د رست نہیں ہے، ماہرہ آپ کی بہت عزت کرتی ہیں، کچھ لوگ آپ دونوں کو آپس میں لڑوا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جانب میں نے ماہرہ خان کو بتایا کہ میرا تم سے بہت پیار کرتی ہیں اور وہ تم سے ہرگز لڑنا نہیں چاہتیں۔