لاہور(حال نیوز)سینئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ نے اداکارہ ثناء کو اپنے نئے پراجیکٹ میں کاسٹ کرنے کا عندیہ دےتے ہوئے کہا ہے کہ میری اداکارہ ثناءسے کیمسٹری بڑی ملتی ہے ، میں نے جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں ان میں زیادہ تر میں ثناءنے کام کیا ہے۔
ثناء فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکار ہ ہیں اور ان میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔ثناء اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ جلد گھل مل جاتی ہے اور کبھی بھی سینئرز ہونے کا احساس نہیں دلایا۔
جاوید شیخ نے کہا کہ مستقبل میں جو بھی فلم بناﺅں گااس میں ایک مرتبہ پھر رثناءمیری ٹیم کا حصہ ہوں گی۔