ادلب میں گھمسان کی لڑائی،71افرادہلاک، درجنوں زخمی

0

بیروت(حال نیوز) شام میں انسانی حقوق کے اداروں نے بتایا ہے کہ شمال مغربی شہر ادلب میں بشارالاسد کی وفادار فوج اور اپوزیشن فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دونوں طرف 71 افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔

انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے آبزر ویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ گذشتہ شب ادلب میں شروع ہونے والی لڑائی میں دونوں طرف سے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.