نیشنل پارٹی کے میر حاصل خان بزنجو چیئرمین سینٹ نامزد

0

کوئٹہ(حال نیوز) رہبر کمیٹی نے نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینٹ کیلئے نامزدکردیاہے،رہبر کمیٹی کے رہنما اکرم درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق کیا ہے،تمام اپوزیشن جماعتوں کے نما ئند ے چیئرمین سینٹ کیلئے حاصل بزنجو کو ووٹ ڈالیں گے اور دیگر جماعتوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں وہ کامیاب نہیں ہو ں گے حکمران سینیٹ اجلاس بلانے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، چودہ روز کے اندر اجلاس بلانا آئینی تقاضہ ہے کسی کو جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے مسلم لیگ متحد ہو کر چیئرمین سینیٹ کےلئے ووٹ دے گی۔

جمعیت علماءاسلام (ف)کے رہنما اکرم درانی کی زیرصدارت رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فرحت اللہ بابر،ہاشم بابر،طاہربزنجو،شفیق پسروری ،نیئربخاری،اکرم درانی،شاہدخاقان عباسی، احسن اقبال شریک ہوئے،اکرم درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے حاصل بزنجوکوچیئرمین سینیٹ کےلئے نامزدکیاہے، سب اپوزیشن جماعتیں حاصل بزنجوکوووٹ دیں گی،ان کا کہناتھا کہ حاصل بزنجوکانام اتفاق رائے سے تجویزکیاگیاہے میر حاصل بزنجو کو اپنا امیدوار سمجھاپنا اپنا ووٹ دیں گے اور باہر سے بھی ووٹ حاصل کرنےکی کوشش کریں گےانہوں نے کہاکہ ریکوزیشن کے بعد کم سے کم سات دن اور زیادہ سے زیادہ چودہ دن کے اندر اجلاس بلانا ضروری ہوتاہے ۔ کمیٹی میں راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، مصدق ملک اور میر حاصل بزنجو کے نام پر غور کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل لاہور میں ملاقات کی ہے جہاں نواز شریف نے میرحاصل خان بزنجوکا نام چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لیے تجویز کیا۔رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد کنوینیئر اکرم خان درانی نے کہا کہ نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے میر حاصل بزنجو کا نام تجویز کیا گیا ہے سب جماعتوں کا میر حاصل بزنجوکے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

مسلم لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں وہ کامیاب نہیں ہو ں گے حکمران سینیٹ اجلاس بلانے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔ حکمران اس مین کامیاب نہیں ہوں گے چودہ روز کے اندر اجلاس بلانا آئینی تقاضہ ہے کسی کو جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے مسلم لیگ متحد ہو کر چیئرمین سینیٹ کےلئے ووٹ دے گی۔دوسری جانب چئیرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر فاٹا اور مختلف جماعتوں کے سینیٹرز نے اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔سینیٹر مرزا محمد آفریدی،سجاد طوری، مومن خان، اورنگزیب خان اور سینیٹر ہدایت اللہ نے گزشتہ روز صادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران چئیرمین سینیٹ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.