
کابل (حال نیوز )افغان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے دوران فاسٹ باولر آفتاب عالم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سال کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔
آفتاب عالم پر ایک سال کی پابندی افغان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی تحقیقات کے بعد لگائی گئی ہے جس دوران ان پر الزام ثابت ہو گیاہے۔باولر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کابل میں ہونے والی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں لیا گیا۔
ورلڈ کپ کے دوران اچانک آفتاب عالم کو ٹیم سے ڈراپ کرتے ہوئے واپس افغانستان بھیج دیا گیا تھا اور پریس ریلز میں بتایا گیا کہ باولر کو واپس بھیجنے کا فیصلہ نہایت ہی غیر معمولی حالات میں کیا گیاہے ۔
معاملہ سامنے آنے پر پتا چلا کہ ساوتھمپٹن میں واقع ہوٹل میں انہوں نے خاتون مہمان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔آفتاب عالم نے ورلڈک میں اپنا آخری میچ 22 جون کو کھیلا تھا جس میں افغانستان کو 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اسی دوران ہوٹل میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔