اسلام آباد( حال نیوز )وزےر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے زون 4مےں نےا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے تحت 18500مکانات کی تعمےر کا سنگ بنےاد رکھ دےا ۔ ڈےڑھ سال مےں دس ہزار گھر بذرےعہ قرعہ اندازی غرےبوں کو دئےے جائےں گے ۔ سکےم کاآغاز اسلام آباد کی دو کچی آبادےوں سے ہوگا جبکہ دائرہ کار پورے ملک تک بڑھاےا جائے گا۔
نےا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنےاد رکھتے ہوئے وزےر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منصوبے کے آغاز پر خوش ہوں حکومت کے پاس اتنا سرماےہ نہےں کہ اکےلے 50لاکھ گھربنا سکے اس لئے پرائےوےٹ سےکٹر کے ساتھ ملکر گھروں کی تعمےر کی جائےگی ۔ اسلام آباد کے زون فور مےں ساڑھے اٹھارہ ہزار مکانات کی تعمےر کا سنگ بنےاد رکھ دےا گےا ہے جس مےں ڈےڑھ سال کے عرصے مےں دس ہزارگھر بذرےعہ قرعہ اندازی غرےبوں کو دئےے جائےں گے ۔
حکومت زمےن فراہم کرے گی جبکہ نجی شعبہ مکانات کی تعمےر کےلئے سرماےہ کاری کرے گا۔ وزےر اعظم نے کہا کہ دنےا کے دےگر ممالک مےں بےنک گھر بنانے کےلئے قرض دےتے ہےں ۔ بھارت، ترکی ، ملائشےا سمےت دےگر ممالک مےں بھی اس طرح کی سکےمےں کامےاب رہی ہےں جبکہ پاکستان مےں گھروں کی تعمےر کےلئے بےنکوں کے قرض دےنے کی شرح انتہائی کم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ منصوبے کا آغاز اسلام آباد کی دو کچی آبادےوں سے کےا جارہا ہے جبکہ اسکا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھاےا جائےگا۔