ہم صادق سنجرانی کےساتھ کھڑے ہیں، سینیٹر سرفراز بگٹی

0

کوئٹہ(حال نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے معافی مانگنے والے آج بلوچستان کی ہی پیٹ پر چرا گھونپ رہے ہیں یہ چیئر مین سینیٹ کوہٹانے میں کامیاب ہوگئے تو کل ان کے چیئر مین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے گا ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا یہ چیئر مین سینیٹ کوہٹانے میں کامیاب ہوگئے توکل پھرکوئی ان کے چیئر مین کی خلاف تحریک عدم اعتمادلے آئے گا ۔

صادق سنجرانی کے مخالف بھی کہتے ہیں کہ وہی چیئرمین رہیں تو اچھاہے چیئر مین سینیٹ کا انتخاب خفیہ ووٹنگ سے ہوگاہم صادق سنجرانی کےساتھ کھڑے ہیں، صادق سنجرانی کی خلاف جب تک چارج شیٹ نہیں لائیں گے توعوام کوکیا جواب دینگے۔

میں آج بھی کہتاہوں 18ویں ترمیم کی حمایت کرتاہوںاے این پی ہماری اتحادی جماعت ہے بظاہرپیپلزپارٹی کی صادق سنجرانی سے ناراضگی کی وجہ نہیں ہے۔

صادق سنجرانی کا سینیٹ چلانے میں مثالی کردار رہاہے صادق سنجرانی کااسمبلی چلانے میں کردار رہاہے چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے سے اچھے اثرات نہیں پڑیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.