ہریتھک روشن کی بہن مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتار

0

ممبئی (حال نیوز) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نے اپنی بہن سنیناکے الزام کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کے گھر میں کبھی بھی مذہب کو اہمیت نہیں دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک کی بہن سنینا روشن نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں مسلمان روحیل امین سے محبت ہوگئی ہے تاہم اس تعلق کی وجہ سے ان کے گھر والوں نے ان کی زندگی جہنم بنادی ہے تاہم ہریتھک روشن نے بہن کی محبت کے معاملے پر کھل کر بات کرنے سے معذرت کی اور کہا کہ وہ اس وقت اس معاملے پر بات نہیں کرسکتے۔

ہریتھک روشن نے بہن کی حالت پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جانب سے محبت کے معاملے کو ان کی ذہنی بیماری سے تشبیہ دینے کی کوشش کی اور کہا کہ ہمارے ملک میں طبی سہولیات بہتر نہیں ہیں۔ اداکار نے اپنی بڑی بہن کی محبت کے حوالے سے کہا کہ وہ اس وقت ایسی صورتحال میں نہیں ہیں کہ وہ سنینا کے معاملے پر کھل کر بات کرسکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے خاندان میں کبھی بھی مذہب کو فوقیت نہیں دی گئی۔ ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ ان کی پوری زندگی میں انہیں یاد نہیں کہ ان کے گھر یا خاندان میں کسی بھی معاملے میں مذہب کو اہمیت دی گئی ہے یا مذہب کی بنیاد پر فیصلے کیے گئے ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.