کابل(حال نیوز) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے ۔
صوبائی کونسل کے شمس الحق برکزئی نے بتایا کہ صوبہ بغلان کے علاقے پل خومری میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ۔
حملے کی زد میں ایک رہائشی گھر آ گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔