نئی دہلی(حال نیوز) بھارت نے جموں و کشمیر کے حالات پر اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کے دفتر کی طرف سے جاری حالیہ رپورٹ کے خلاف سخت سفارتی احتجاج کیا ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رمیش کمار نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ رپورٹ جعلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دہشتگردی کے بجائے کشمیر کے بارے میں جو کہہ رہا ہے وہ صحیح نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کو دہشتگردی پر قدغن لگانے پر زور دینا چاہئے تھا نہ کہ وہ کشمیر کے متعلق رپورٹ منظر عام پر لانا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی کو بھی اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
بھارت نے اقوام متحدہ کی کشمیر کے متعلق رپورٹ پر سلامتی کونسل میں سخت احتجاج درج کیا ہے ۔