ماسکو(حال نیوز ) روس نے وزےراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعو ت کے حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے ہم نے وزےراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت ہی نہےں دی ۔
مےڈےا رپورٹس میں دعوی کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت کا کہناہے کہ ہماری طر ف سے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔
پاکستان میں ان خبروں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے گزشتہ ماہ اجلاس میں ولادی میر پیوٹن اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد آنا شروع ہوئی تھیں۔
ہم منگلولیہ کے صدر ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، ملائیشیاءکے وزیراعظم اور جاپان کے وزیراعظم ” ولادیوستوک” تشریف لانے کے منتظر ہیں۔