کراچی(حال نیوز )عالمی ماحولیات کے ساتھ پلاسٹک کی آلودگی پاکستان کے لیے خطرناک صورتحال اختیار کرگئی اور شہر قائد سمیت ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران اوسطاً 5گرام پلاسٹک عام آدمی کی غذا کا حصہ بن رہی ہے جوکہ ایک کریڈٹ کارڈ کے برابر ہے۔
ڈبیلو ڈبیلو ایف انٹرنیشنل نے پلاسٹک پلوشن سے متعلق تازہ تحقیق جاری کی ہے،جو یونیورسٹی آف کاسل آسٹریلیا کے طلبا نے عالمی ماحولیات کے حوالے سے تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی ماحولیات کے ساتھ پلاسٹک کی آلودگی پاکستان کے مجموعی ماحول کے لیے بھی خطرنات شکل اختیار کرگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پلاسٹک کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کا غذائی نظام بھی شدید متاثر ہورہا ہے،ایک ہفتے میں پلاسٹک کے 2ہزار چھوٹے ٹکڑے انسانی خوراک میں شامل ہورہے ہیں،جوکہ اوسطا 5گرام پلاسٹک ایک عام آدمی کی غذا کا حصہ بن رہی ہے،اوراس 5گرام پلاسٹک کا حجم ایک کریڈٹ کارڈ کے برابر ہے۔