لاہور (حال نیوز)دنیابھرمیں گزشتہ روز چاکلیٹ کا عالمی دن منایاگیا۔چاکلیٹ دنیا بھر میں تقریباً ہر عمر کے لوگوں کی پسندیدہ چیز ہے جسے نا صرف شوق سے کھایا جاتا ہے بلکہ کئی ڈشز، مٹھائیاں، ٹافیاں، آئس کریم اور مشروبات اس کے بغیر ادھورے تصور کئے جاتے ہیں۔
چاکلیٹ تقریباً آج سے 5 سو سال پہلے ایجاد ہوئی تھی، جس کے بعد سے چاکلیٹ سب کو ایسی بھائی ہے کہ اب سب کی فیورٹ بن چکی ہے۔
چاکلیٹ اصل میں ایک پودے کے بیجوں کو بھون اور پھر پیس کر حاصل کی جاتی ہے اور چاکلیٹ کی پیداوار کے لحاظ سے مغربی افریقہ اہم خطہ ہے۔