بولی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم بگ باس میں شرکت کیلئے تیار

0

ممبئی(حال نیوز)بولی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے یکم جولائی کو سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیں گی۔تاہم اب حیران کن خبر سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر زائرہ وسیم بگ باس میں شرکت کریں گی۔

اطلاعات ہیں کہ بولی وڈ کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والی زائرہ وسیم کو بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو بگ باس کے آنے والے سیزن میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کلرز ٹی وی پر نشر ہونے والے سلمان خان کے شو بگ باس کی ٹیم نے زائرہ وسیم سے رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بگ باس کی ٹیم نے زائرہ وسیم کو رواں برس 29 ستمبر سے شروع ہونے والے بگ باس 13 میں شرکت کی دعوت دی ہے، تاہم فوری طور پر اداکارہ نے دعوت پر کوئی جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق اگر زائرہ وسیم متنازع ترین ریئلٹی شو میں شامل ہوئیں تو وہ بولی وڈ کو چھوڑنے کا اصل سبب بھی بتائیں گی، تاہم فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اداکارہ بگ باس میں شریک ہوں گی یا نہیں۔دوسری جانب کلرز ٹی وی انتظامیہ نے بھی زائرہ وسیم کو پروگرام میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کی دعوت دیے جانے سے متعلق بات کرنے سے معذرت کرلی۔

بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ زائرہ وسیم کو محض ایک قسط میں شامل ہونے کے لیے بھارتی ایک کروڑ روپے سے زائد کی پیش کش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ بگ باس کا رواں برس 13 واں سیزن نشر کیا جائے گا اور اطلاعات ہیں کہ اس بار بھی سلمان خان شو کی میزبانی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.