دبئی( حال نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ پاکستان علیم ڈار آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں بطور فورتھ ایمپائر فرائض انجام دیں گے۔
انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹیموں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔آئی سی سی نے دونوں سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کااعلان کر دیا۔
پہلا سیمی (آج)منگل کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اوررچرڈ کیٹل بورو فیلڈ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ آسٹریلیا کے روڈ ٹکر تھرڈ ایمپائر اور نیجل فورتھ ایمپائر اور ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔
11جولائی کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور جنوبی افریقہ کے ماریس ایراس مس آن فیلڈ ایمپائرنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔نیوزی لینڈ کے کرس گیفینی تھرڈ اور علیم ڈار فورتھ ایمپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
سری لنکا کے راجن میچ ریفری ہوں گے۔ ورلڈ کپ کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کیلئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔