کوئٹہ، نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت نے نوجوان کی جان لے لی

0

کوئٹہ(حال نیوز)کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق لواحقین کا احتجاج سڑک پر آگ لگا کر ہنگامہ آرائی کی ۔

سیٹلائٹ ٹاﺅن میں واقع ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق لواحقین نے نجی ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رو ڈ کو بلاک کردیا ۔
لواحقین نے الزام لگا یا کہ ڈاکٹروں کے باعث نوجوان جاں بحق ہوا ہے اگر حکومت نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات نہیں کی تو ہم سخت ا حتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

نوجوان کی موت غلط انجیکشن لگانے سے ہوئی ہے تاہم ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لواحقین نے حملہ کرکے ہسپتال کے دو ملازمین کو زخمی کیا جس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرینگے پولیس نے بتا یا کہ لو احقین نے روڈ بند کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.