ادیتیا پنچولی نے نشہ آور مشروب پلا کر جنسی ہراساں کیا

0

ممبئی(حال نیوز)نامور بولی وڈ اداکارہ رنگولی نے ادیتیا پنچولی کے خلاف ریپ اور جنسی تشدد سکینڈل میں دعویٰ کیا ہے کہ ادیتیا نے کیریئر کے آغاز میں انہیں نشہ آور مشروب پلا کر جنسی ہراساں کیاجبکہ 54 سالہ ادیتیا پنچولی نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دےدیا۔

میں 2004 میں ادیتیا پنچولی سے ملی اور اس وقت میرا ایک ہی خواب تھا کہ میں کسی دن بہت بڑی اداکارہ بنجاوں ۔انہوں نے کہا کہ اس ہی سال میں ادیتیا کےساتھ ایک تقریب کا حصہ بنی‘جہاں ادیتیا نے میری ڈرنک میں کچھ ملا دیا تھا ‘جس کے بعد میں اپنے ہوش کھو بیٹھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ تقریب ختم ہونے کے بعد ادیتیا مجھے گھر چھوڑنے گئے‘اس دوران راستے میں انہوں نے گاڑی روک دی اور مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ادیتیا نے اس دوران میری اجازت کے بغیر میری تصاویر بنائی اور اگلی بار جب ہم ملے تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ اب ہمارے درمیان وہ رشتہ ہے جو ایک میاں بیوی کے درمیان ہوتا ہے تو اب سے ہم بالکل اس ہی طرح رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جواب میں ادیتیا سے کہا کہ وہ میرے والد کی عمر کے ہیں اور میں کسی ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو میری عمر کا ہو۔

36 سالہ اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میرے کیریئر کا آغاز تھا اور ممبئی میں کسی کو جانتی نہیں تھی اور ادیتیا نے اس ہی بات کا فائدہ اٹھایا۔دوسری جانب ایف آئی آر درج ہو نے کے بعد پولیس نے ابتدائی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.