لندن (حال نیوز) قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی کا کیرئیر بھی اختتام پذیر ہوگیا، شعیب ملک کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں بھی موقع نہ ملنے کا امکان، سینئر آل راونڈر ورلڈکپ کے اختتام کےساتھ ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
قومی ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی آل راونڈر شعیب ملک کا ایک روزہ کرکٹ کیرئیر بظاہر ختم ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فیصلہ کن میچ (آج) بروز جمعہ 5 جولائی کو لارڈز کے تاریخی گراونڈ پر کھیلا جائےگا۔