50 لاپتہ افراد 2 روز میں رہا ہوجائینگے،حکومت، اختر مینگل کی تصدیق

0

اسلام آباد(حال نیوز)حکومت اور اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان لاپتہ افراد میں بڑی پیشرفت ہوگئی ہے ،آئندہ دو سے تین روز میں چالیس لاپتہ افراد کو رہا کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیاہے کہ وفاق نے 40سے 50لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا ہے اور ان لاپتہ افراد کو آئندہ دو سے تین روز میں رہا ہو کر اپنے گھروں میں پہنچ جائیں گے ۔

دوسری جانب بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت اپنا وعدہ پورا کررہی ہے اور پہلے مرحلے میں 40لاپتہ افراد کے سراغ لگانے کی خوش خبری ملی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری وجہ سے 40 خاندانوں کو خوشی ملے گی اس سے بڑی کامیابی ہمارے لیے اور کیا ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.