پیرس(حال نیوز) انگلینڈ کی ویمن ٹیم ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے کوارٹر فائنل میں ناروے کو 3-0 گولز سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ میگا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے ویمن کو با آسانی 3-0 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
لوئس سکاٹ، ایلن ٹونی وائٹ اور برونز نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔