
اسلام آباد( حال نیوز ) اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ میں زیرسماعت سابق صدرپاکستان آصف زرداری کی پارک لین میں ضمانت کی درخواست واپس لے لی گئی۔گذشتہ روز سماعت کےدوران سابق صدرپاکستان کوسخت سیکیورٹی میں عدالت لایاگیا اس موقع پرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بھی عدالت موجودتھے۔
سماعت شروع ہونے پرآصف زرداری روسٹرم پرآگئے اورکہاکہ میں کچھ کہناچاہتاہوں میرے وکلا بھی قابل ہیں مجھے عدالت پر بھی اعتبار ہے،استغاثہ کہتی ہے کہ میں نے کمپنی بنائی،کمپنی بنانے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا،تفتیش کے دوران پتہ چلا ایک عمارت کے لئے مجھ پر قرض لینے کا الزام ہے،لیکن میں نے کوئی قرض نہیں لیا۔
تفتیشی نے مجھے کوئی ایسی دستاویز نہیں دکھائی جہاں میرے دستخط ہوں،ایسی کوئی درخواست بھی موجود نہیں جو میں نے قرض کے لئے دی ہو، کوئی قانون مجھے قرض لینے سے نہیں روکتا،میرے خلاف کیسزجعلی بنائے گئے مجھے معلوم ہے کہ میں یہاں کیوں کھڑاہوں،مجھے پہلے بھی آٹھ سال بعد رہا کیا گیا۔
بی ایم ڈبلیو کیس مشہور کیس میرے خلاف ہوا تھا،میں اونچ نیچ پہلے بھی دیکھ چکا ہوں،مجھے اللہ نے پھر بھی طاقت دی،میں کیس واپس لیتا ہوں،جمہوریت کے لئے دوبارہ جدوجہد پر تیار ہوں کسی کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتا،جس کے بعدآصف زرداری کی تمام کیسوں میں ضمانت کی درخواستیں واپس لےلی گئیں۔