
کوئٹہ/اسلام آباد(حال نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ کو کراچی سے بجلی سپلائی کرنیوالی کے الیکٹرک کی مین ٹرانسمیشن لائن کو تبدیل کیا جائیگا اور پسنی فش ہاربرجیٹی کو بھی جلد ازجلد تعمیر کیا جائیگا گوادر کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی کے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں محمد اسلم بھوتانی نے پسنی فش ہاربر جیٹی، لسبیلہ بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن، پسنی جیٹی اور لسبیلہ گوادر کے مسائل پر بات چیت کی وزیراعظم عمران خان نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے کہا کہ ضلع لسبیلہ و ضلع گوادر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں۔
ضلع لسبیلہ میں مین ٹرانسمیشن لائن کو تبدیل کرکے ضلع لسبیلہ میں بجلی کا نظام بہتر بنایا جائیگا اور پسنی جیٹی کو بھی جلد ازجلد تعمیر کیا جائیگا اور گوادر سی پیک کا روٹ ہے اور وہاں کے مسائل فوری حل کیئے جائیں گے بلوچستان میں جہاں جہاں مسائل ان کو حل کیا جائیگا ۔
رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا اس دوران کہنا تھا کہ لسبیلہ و گوادر ایک اہم حلقہ ہے اور وہاں پر عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم انہیں فوری حل کرینگے انہوں نے کہا کہ گوادر و لسبیلہ کی عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور محمد اسلم بھوتانی نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تمام مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔