دبنگ تھری ۔ کیا ٹرائی اینگل اسٹوری ہے؟سوناکشی نے سب بتا دیا

0

ممبئی(حال نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ دبنگ تھری فلم میں ’چلبل پانڈے‘ اور ’رجو‘ کی محبت کے درمیان اور کوئی خاتون نہیں آئے گی اداکارہ نے فلم میں ٹرائی اینگل پیار کو دکھانے سے متعلق چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ فلم میں ٹرائی اینگل پیار کو نہیں دکھایا جائے گا اور اس بار بھی پہلی دونوں فلموں کی طرح وہ اکیلی ہی سلمان خان سے محبت کرتی دکھائی دیں گی۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اس بار فلم کی کہانی پہلی دونوں فلموں سے کچھ مختلف ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’دبنگ‘ 2010 اور دوسری فلم ’دبنگ ٹو‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، دونوں میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔پہلی دونوں فلموں میں سلمان خان بہادر پولیس افسر ’چلبل پانڈے‘ جب کہ سوناکشی سنہا ان کی بیوی ’رجو‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.