اسلام آباد(حال نیوز) قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت ،چینی،گھی اور خوردنی تیل پر ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اراکین نے برآمدات میں اضافے کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو زیرو ریٹیڈ سہولت برقرار رکھنے اور بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک کو درپیش مسائل کے معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔جمعرات کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سپیکر قومی اسمبلی سمیت اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ میں عوام کیلئے کوئی ریلف نہیں ہے اور بجٹ وزارت خزانہ نے نہیں بنایا ہے انہوں نے تین چار اہم مسائل پر اپوزیشن اور حکومت کو مل کر معاشی مسائل پر بات کر لینی چاہیے اور اس کو ہمیشہ کیلئے قائم رکھنا چاہیے۔
اگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اگر پاکستان نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا باوجود اس کے کہ13 سال تک بغیرکسی جرم کے جیلیں کاٹی انہوں نے کہا کہ آج ملک کی تمام ضنعتیں اپنے آپ کو بچانے کیلئے چیخ رہی ہے اور عوام رور رہی ہے انڈسٹری کیوں بند ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازموں کی تنخواہیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان پر ٹیکس بھی لگا دیا ہے انہوں نے کہا کہ تاجروں اور ضنعت کاروں کو شدید کوف ہے اور وہ کوئی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو درست کرنے کیلئے ایف بی آر کا دبا¶ ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک کے عام لوگ خوفزدہ ہیں۔
جو طاقتیں موجودہ حکومت کو لیکر آئی ہیں ان کو بھی سوچنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ پوری عوام حکومت کے خلاف کھڑی ہوجائے تو اس کو کوئی سیاسی جماعت نہیں سنبھال سکے گی ایسے حالات مجھے نظر آرہے ہیں اور لگتا ہے کہ حالات سیاسی جماعتوں اور دیگر طاقتوں کے ہاتھوں سے نکل جائیں گے انہوں نے کہا کہ جن بھی جماعتوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو یاد رکھیں گے۔رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ اگر ملک میں پکڑدھکڑ سیاسی انتقام کیلئے ہورہی ہے تو نہ ملک کیلئے اچھی ہے اور نہ ہی ان کیلئے اچھی ہے جو کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سزا جزا کا نظام بے حد ضروری ہے اگر جرم ہوا ہے اور ملک کی دولت لوٹی ہے تو اس کیلئے سزا اور جزا کا نظام بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاظر ایک دوسرے کے کرتوت چھپائے جارہے ہیں جو کہ خطرناک ہے۔