سیاسی قوتیں متحد نہ ہوئیں تو ملک کسی اور کے پاس چلا جائےگا، آصف زرداری

0

اسلام آباد(حال نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ اس وقت ملک کاسب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اب آگے کون آئیگا،سیاسی قوتوں کو متحد ہو کرآگے بڑھنا ہوگا ورنہ کوئی اور آ جائے گا،بجٹ ملک دشمن ہے ،اس کو پاس نہیں ہونے دینگے،چیئرمین سینیٹ کیلئے قوم کو جلد خوشخبری ملے گا،تمام فیصلے اے پی سی میں ہوںگے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں،پوری کوشش ہے عوام دشمن بجٹ منظورنہ ہو، مو جو دہ حکو مت کو گرانے کے لئے سیا سی قوتوں کو آگے آنا ہو ں گا سیا سی قوتیں نہیں آئیں گی تو کو ئی اور آئے گا ،جیل میں بند ہو نے کے با وجو د میرے حو صلے بلند ہیں باہر والے پتا نہیں کیو ں تھک گئے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ا سپیکرکمزورہیں ،بیچارے کے پاس پورااختیارنہیں،اے پی سی میں سب کےساتھ مل کرفیصلہ کریں گے،میری نظر میں حکومت کو جانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت کس کی ہوگی اس پرغورکرناہوگاچیئرمین سینٹ کوہٹانے کیلئے بات چیت جاری ہے سب فیصلے اے پی سی میں ہو نگے ۔

حکومت مجھ پر جتنے مرضی کیسز بنا ئیں مگر عوام کو تو ریلیف دیں نیب والے 80سال کے بزرگ بینکر کو ہتھکڑی لگا کر کو رٹ میں پیش کر تی ہے اس طرح کے حا لا ت ہو نگے تو کون ملک کے لئے کا م کر ئے گا میری خیر ہیں پا کستان کا خیال رکھیں کیو نکہ ملک ہو گا تو ہم ہو نگے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ باہرسے آئے مشیرخزانہ کوکچھ اندازہ ہی نہیں،ہم نے بجٹ کی مذمت کی ہے پیپلزپارٹی نے دباوڈالاتوپروڈکشن آرڈرجاری ہوا،سپیکراورچیئرمین انسانی حقوق کوخط لکھا،انہوں نے کہا کہ ہاوس مکمل نہیں ہوگا تویہ دھاندلی ہوگی،ہم حکومت کے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں،پوری کوشش ہے عوام دشمن بجٹ منظورنہ ہو۔

بجٹ نے افراتفری مچادی ہے ،اس طرح ملک نہیں چلتے،آخر ہم نے ہی ملک سنبھالنا ہے،ملک ان سے نہیں سنبھلنا، ہمیں فکررہتی ہے ان تمام امور پر کل جماعتی کانفرنس ہونی چاہئے،سیاسی اداکار ہاتھ ہلا کربکواس کرتے رہتے ہیں، ہماری سیاسی تحریک نہیں چلے گی تو پھرکوئی دوسری آئےگی،انہوںنے کہا کہ حکومت چیئرمین نیب کوبلیک میل کررہی ہے،ایسی معاشی پالیسیوں سے ملک نہیں چلتے۔ ایک اور سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ جیل میں بند ہو نے کے با وجو د میرے حو صلے بلند ہیں باہر والے پتا نہیں کیو ں تھک گئے ہیں ہم تو چلیں گے جو ساتھ چلنا چا ہتا ہے وہ چلے گا جو نہیں چا ہتا وہ رک جا ئے گا ۔ انکوائری کمیشن کا حسین اصغر کو سربراہ لگانے کے حوالے سے سوال پرآصف زرداری نے کہا کہ ہمیںاوپرسے نیچے تک سب پراعتراض ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.