حکومت بجٹ منظوری سے قبل ہمارے مطالبات پورے کرے ، سردار اختر مینگل

0

اسلام آباد(حال نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ اگر حکمران جماعت کو بجٹ کی منظوری کےلئے ہماری حمایت درکار ہے تو اس سے قبل ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کرنا ہوگا ،یہ بال دھوپ میں سفید نہیں کئے ہیں محض حکومتی یقین دہانیوں پر بجٹ میں ساتھ نہیں دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاکہ بجٹ سیشن میں حکومت کی حمایت کےلئے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کردئیے ہیں اگر حکومت ان مطالبات پر کسی حد تک عمل درآمد کردے تو حکومت کی حمایت کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ اس سے قبل پرویز مشرف کے دور میں بھی ایم کیو ایم کی حمایت کے بدلے ان کے افراد کو جیلوں سے رہا کیا گیا تھا اگر حکومت کو ہماری حمایت چاہیے تو بلوچ قوم کے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا ہوگا ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل نے کہاکہ محض حکومتی یقین دہانیوں پر بجٹ کی منظوری میں ساتھ نہیں دیں گے میں نے یہ بال دھوپ میں سفید نہیں کئے ہیں جب تک حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں ہم ساتھ نہیں دیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.