پاک بھارت میچ سے قبل وزیر اعظم بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

0

اسلام آباد(حال نیوز)کر کٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی۔وزیر اعظم کی جانب سے سرفراز احمد کو ریلو کٹوں پر انحصار نہ کرنے کے مشورے نے کئی سوالات کو جنم دیدیا۔کر کٹ مبصرین کے مطابق وزیر اعظم کو میچ سے قبل اسطرح کا بیان ٹیم کی حوصلہ افزائی کی بجائے کھلاڑیوں کے حوصلئے کو پست کریگی۔

اتوار کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں نے کرکٹ کیریئر کاآغاز کیا تو ایسے لگتا تھا کہ 70فیصد کامیابی ٹیلنٹ اور 30 فیصد دماغ سے ہے، کیریئر کے اختتام پر یہ تناسب 50،50 فیصد پر آگیا، جب میں نے کرکٹ کھیلنا ختم کیا تو یہ تناسب 50،50فیصد ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کل جیت کے لیے ٹیلنٹ 40 فیصد جب کہ ذہنی مضبوطی 60 فیصد ہوگئی ہے، دماغ کی مضبوطی میچ کے نتیجے کا تعین کرے گی، سرفراز جیسا بہادر کپتان پاکستان کی خوش قسمتی ہے،آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا خوف دماغ سے نکال دینا چاہیے، شکست کے خوف سے منفی سوچ جنم لیتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو جیت کے لیے مشورے دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، ریلو کٹے دباﺅ میں کارکردگی نہیں دکھا سکتے،جیت کے لیے سرفراز کو اسپیشلسٹ بیٹسمین اور بولرز کھلانے چاہئیں۔ کر کٹ مبصرین کے مطابق وزیر اعظم کو میچ سے قبل اسطرح کا بیان ٹیم کی حوصلہ افزائی کی بجائے کھلاڑیوں کے حوصلئے کو پست کریگی۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے وزیراعظم کے قومی ٹیم سے متعلق بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم سے متعلق وزیراعظم کابیان حیران کن ہے،وزیراعظم نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کے بجائے ٹیم کوتقسیم کردیا،وزیراعظم نے ٹیم کوریلوکٹوں اورماہرکھلاڑیوں میں تقسیم کیاوزیراعظم ٹیم کوتقسیم کرکے کیاثابت کرناچاہتے ہیں؟وزیراعظم ٹیم کامورال بلندکرنے کے بجائے حوصلے پست کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.