کوئٹہ (حال نیوز)ایمرجنسی آپریشن سینٹربلوچستان کے کوارڈینیٹر راشدرزاق کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 13 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع کی جارہی ہے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
پولیو مہم کے دوران کوئٹہ،پشین،قلعہ عبداللہ،،ڈیر بگٹی ،ژوب، خضدار،مستونگ،جعفر آباد،نصیر آباد،لسبیلہ، لورالائی،دکی، اور چاغی میں 13لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاکی ویکسین پلائی جائے گی راشد رزاق نے والدین سے مہم کے دوران مکمل تعاون کی اپیل کی ہے مہم میں مجموعی طورپر 5368ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 4556 موبائل ٹیمیں 362فکسڈ سائٹ،322ٹرانزٹ پوائنٹس پرپولیو کا عملہ فرائض انجام دیگا۔
مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے13لاکھ سے زائد بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کاہدف مقررکیاگیاہے سیکورٹی کیلئے ایف سی،لیویز،پولیس کا تعاون بھی حاصل رہے گاپولیو کو ہرانے کی جنگ میں والدین، سیاسی حلقوں، علما کرام او ر انتظامیہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ ان کی مثبت سوچ، رویوں اور مدد کی بدولت پولیوکی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔
راشدرزاق نے کہاہے کہ پولیو مہم کے سلسلے میں تما م اضلاع کے انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں اور اس ضمن میں سکیورٹی کے تما م انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور بلخصوص ایف سی،لیویز اور پولیس کا تعاون اور کردار نا قابل فراموش ہے ۔