اسلام آباد (حال نیوز ) پیپلز پارٹی کا اعلی سطحی وفد سردار اختر مینگل کو اپوزیشن میں شمولیت کیلئے منانے پہنچ گیا، اختر مینگل نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہماری شرائط مان لے تو حزب اختلاف میںشامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی قیادت میں وفد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کیلئے اختر مینگل سے ملاقات کی۔ اس دوران پرویز اشرف اور نیئر بخاری بھی ان کے ہمراہ رہے۔
اختر مینگل نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کیلئے اپنی شرائط رکھ دیں۔اختر مینگل نے کہا کہ میرے مطالبات کی حمایت کیلئے معاہدہ کیا جائے، حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی، ہماری شرائط مان لیں تو اپوزیشن میں آنے کو تیار ہیں۔