اگلا پورا پاکستان سپر لیگ سیزن پاکستان میں ہو گا

0

لاہور(حال نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا اگلا سیزن مکمل پاکستان میں ہوگا جس کے لیے شہروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ اگلے سال ایشیا ءکپ کا انعقاد پاکستان میں ہی کروانے کا خواہش مند ہے تاہم اگر کسی ٹیم کو اعتراض ہوا تو بھارت کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی ایونٹ کروانے کا آپشن موجود ہے، ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ رابطے بحال کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پہلے پہل کرنی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں احسانی مانی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں تبدیلی کے لیے سفارشات بھجوادی گئی ہیں جن کی منظور ملتے ہی انہیں لاگو کردیا جائے گا۔احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 4برسوں میں بورڈ میں 210ملازمین رکھے گئے ہیں جو انتہائی حیران کن ہے،وہ کرکٹ بورڈ پروفیشنلز کے ہاتھو ںمیںدینا چاہتے ہیں اور اسی لیے ایم ڈی وسیم خان بھی تمام الاﺅنسزسے دستبردا رہوگئے ہیں۔احسانی مانی کے مطابق انہوں نے دورہ انگلینڈ میں 6400کی جگہ1800ڈالر لیے،کرکٹ آسٹریلیا اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی پاکستان آئیں گے اور پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ وہ تبدیلی برائے تبدیلی کے قائل نہیں اور اسی لیے کپتان ،ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ورلڈ کپ کے اختتام تک نہیں چھیڑا جائے گا ،میگا ایونٹ کے اختتام پر کرکٹ بورڈ ٹیم کی 3سالہ کاکردگی کا جائزہ لیکر مستقبل کے بارے میں فیصلے کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.