لاس اینجلس (حال نیوز)امریکی ریسلر و اداکار جان سینا نے کہا ہے کہ اداکار ون ڈیزل اور مشیل روڈریگز کے ساتھ فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس 9 کا حصہ بننا اپنی اداکاری صلاحیتوں کو دکھانے کا ایک بڑا موقع ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جان سینا نے اپنے ایک انٹرویو میں ایکشن ایڈونچر فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس 9 کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ مجھے ون ڈیزل اور شمیل روڈ ریگز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔
فلم میں میرے ساتھ عمدہ اداکاری صلاحیتوں کے حامل اداکار ہیں جن سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں فلم میں اپنا بہترین دوں گا۔فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس 9 آئندہ سال 22 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔