نئی دہلی (حال نیوز)نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے پر بھارت میں سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے ، انتہا پسندوں نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ۔
یاد رہے کہ 2014 میں شاہ رخ خان کی ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ میں دنیا کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو میں نہ صرف ٹوئٹر چھوڑدوں گا بلکہ بھارت بھی ہمیشہ کے لیے چھوڑدوں گا۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ ٹوئٹ جعلی تھی اور کسی نے جعلی اکاﺅ نٹ سے شاہ رخ خان کے نام سے وائرل کی تھی۔ شاہ رخ خان نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایسی کوئی ٹوئٹ نہیں کی۔