بلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس، اپوزیشن لیڈر نے سب بتا دیا

0

کوئٹہ(حال نیوز)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اسمبلی اجلاس میں پی ایس ڈی پی لیپس ہونے مہنگائی بد امنی کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے حکومت نے آئندہ بجٹ میں اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو اپوزیشن جماعتیں اسمبلی کے اندر وباہر سخت احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔

ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ریکوزیشن اجلاس چار ایشو پر بلا یا ہے جن میں سب سے پہلے 2018-19کے بجٹ لیپس ہونے پر بحث کرینگے بجٹ کی لیپس ہونے سے بلوچستان میں ترقیاتی عمل روک گئے ترقیاتی عمل نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی پسماندگی میں مزید اضافہ ہوا ہے موجودہ حکومت صرف ٹوئٹ اور وٹس اپ کے ذریعے حکومتی معاملات کو چلا رہے ہیں ۔

حکومت چلانے کیلئے ٹوئٹ نہیں بلکہ عملی اقدام کرنے کی ضروری ہے 2019-20بجٹ میں حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اپوزیشن اراکین کو 15کروڑ روپے دیئے جائینگے مگر ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے پہلے حکومت کو یہ بتا نا ہوگا کہ آئندہ بجٹ کا حجم کتنا ہوگا کیونکہ جب تک بجٹ کا حجم معلوم نہیں ہوگا اس وقت تک ہم اس پر یقین نہیں کرینگے مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔

حکومت نے اب تک مہنگائی پر کوئی سبسڈی نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں بلوچستان کی حقوق کی ترجمان کررہے ہیں اگر حکومت نے ہمارے مجموعی طور پر حل طلب مسائل پر توجہ نہ دی تو ہم مجبور ہوکر عوام کے پاس جائینگے انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو اپوزیشن بجٹ اجلاس میں بھر پور احتجاج کرینگے اور حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.