کلکتہ (حال نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ ٹرافی جیتنے کیلئے انتہائی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دیدیا ہے۔
2003ءکے میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے گنگولی نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ ہی وہ چار ٹیمیں ہوں گی جو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔
اس بار راو¿نڈ روبن فارمیٹ کی وجہ سے ایونٹ زیادہ دلچسپ ثابت ہو گا اور اس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ جیت اسی ٹیم کو ملے گی جو ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔