واشنگٹن( حال نیوز )روس 2016ءکے امریکی انتخابات کے نتائج کواپنے حق میں تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا ، یہ اصرار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کیا جب سرکاری تحقیقات میں یہ تفصیلات بتائی گئیں کہ ماسکو نے کس طرح انتخابات میں مداخلت کی تھی۔
ٹوئٹر پر ٹرمپ نے روس کی جانب سے انتخابات میں، جس میں انہوں نے اپنی ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی، مداخلت کا اعتراف کرنے کے فوری بعد ، یہ کہا کہ کسی بھی قسم کی مداخلت کی ذمہ داری ان کے پیشرو باراک اوبامہ پر عائد ہوتی ہے۔
”روسیوں نے 2016ءکے انتخابات سے متعلق جو کچھ بھی کیا ہے وہ اس وقت ہوا جب اوبامہ صدر تھے “ یہ بات ٹرمپ نے خصوصی مشیر رابرٹ مولر کے طویل انتظار کے بعد شائع ہونیوالی رپورٹ کے رد عمل میں بتائی۔
انہوں نے کہاکہ انہیں اس بارے میں بتایا گیا تھا اور انہوں نے کچھ نہیں کیا ۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ انتخابات متاثر نہیں ہوئے تھے ۔