فواد چوہدری کو وزارت میرٹ پر ملی‘مریم اورنگزیب

0

اسلام آباد(حال نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آخر کار پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کو بطور سائنس وٹیکنالوجی پراسرار تعیناتی کا اعلان کر ہی دیا ،امید ہے ان کی سربراہی میں وزارت جلد عوام کیلئے 55روپے فی کلومیٹر کی ہیلی کاپٹر پک اینڈ ڈراپ سروس شروع کرے گی۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ بالآخر پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کی بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے پراسرار تعیناتی کا اعلان کردیا ہے،

امید ہے وزارت اب جلد ہی عوام کیلئے ہیلی کاپٹر پک اینڈ ڈراپ سروس شروع کرے گی جو سستی اور عوام کیلئے قابل قبول ہوگی جو صرف 55روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.