نئی دہلی (حال نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہرزہ سرا ئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتٰگردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ملک جو کہ بار بار نیوکلیائی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیاں دیتا آ رہا ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق گجرات میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے جموں وکشمیر میں جنگجوئیت کو سمیٹتے ہوئے صرف اڑھائی اضلاع تک محدود کر دیا ۔
جو کچھ گجرات میں سیکھا اس سے پڑوسی ملک چین کے ساتھ ڈوکلام تنازعے پر کافی مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملککے کسی بھی حصے میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ملکہے جو بار بار نیوکلیائی ہتھیار کو استعمال کرنے کی دھمکیاں دیتا آ رہا ہے تاہم ہم کبھی بھی پاکستان کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئے ۔
پہلے پہل پاکستان سے دہشتگرد یہاں آ کر حملہ کرتے تھے اور بعد میں پاکستان واپس بھاگ جاتے تھے ۔ انہوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے بھارت کو ڈراتا دھمکاتا رہا ہے کہ اگر ہم نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی تو وہ جوہری ہتھیاروں کے بٹن دبانے میں گریز نہیں کرے گا تاہم ہماری حکومت نے پاکستان کے اندر گھس کر سرجیکل سٹرائیک کر ڈالا ۔