لاہور(حال نیوز)ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس سے محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی ، جنید خان، محمد حسنین۔انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جن میں محمد عامر اور آصف علی شامل ہیں۔یہ دونوں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے اور اس سیریز میں ان کی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
انضمام نے کہا کہ پاکستان کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ ضرور لیا اور عمر اکمل سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا آسٹریلیا کے خلاف سیریز سمیت پاکستان کپ میں جائزہ لینے کے بعد اسکواڈ منتخب کیا گیا۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ مجھے اس ایونٹ کی اہمیت کا اندازہ اس لیے ہے کیونکہ میں یہ پانچ ایونٹ کھیل چکا ہوں اور ان میں ایک میں فتح بھی نصیب ہوئی۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دو سنچریاں بنانے کے باوجود محمد رضوان کو ٹیم میں منتخب نہ کرنے کے سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ جن 6 کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا وہ آٹومیٹک چوائس تھے جبکہ ہمارا کپتان وکٹ کیپر ہے جو کافی عرصے سے ٹیم کی نمائندگی کرتا رہا ہے، اس وجہ سے رضوان کو ٹیم کا حصہ نہیں بنا سکے۔ کریں گے۔