نیا وزیر خزانہ کون ہوگا؟ 5 ناموں پر غور شروع

0

اسلام آباد( حال نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے عمر ایوب کو فوری طور پر وزیر اعظم ہاﺅس میں طلب کرلیا ،وزارت خزانہ کا عہدہ سونپے جانے کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے امور چلانے کے لیے مزید امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کیے جانے کی صورت میں اس منصب کے لیے متعدد ناموں پر غور شروع کر دیا ہے جن میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، عمر ایوب، سلمان شاہ اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر عشرت حسین مضبوط امیدوار ہیں۔

ڈاکٹر عشرت حسین تاجر برادری کے لیے بھی قابل قبول ہیں، وہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری ہیں۔ مشیر خزانہ کی متوقع فہرست میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا نام بھی شامل ہے، وہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.