باکمال لوگ لاجواب سروس…. پی آئی اے ایئر ہوسٹس بیرون ملک فرار

0

حال نیوز ……..قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی ایک اور ایئرہوسٹس شازیہ بیرون ملک ڈیوٹی کے دوران استعفا دے کر فرار ہوگئی۔ تفصیلا ت کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس شازیہ ڈیوٹی کے دوران پیرس سے فرار ہو گئی، مذکورہ فضائی میزبان گزشتہ روز لاہور سے پیرس کی فلائٹ پر گئی تھی۔

پیرس کے ہوٹل سے ائیر ہوسٹس شازیہ بغیر کسی کو بتائے سامان لے کر بیلجیئم چلی گئی،بیلجیئم جانے سے پہلے شازیہ نے نوکری سے استعفیٰ لکھ کر ٹیبل پر رکھ دیاقومی ائیر لائن کے دیگر عملے نے شازیہ کا استعفیٰ دیکھ کر اعلیٰ حکام کو اس سے آگاہ کیا۔

ایئر ہوسٹس شازیہ نے لاہور سے سفارش کے ذریعے اپنی ڈیوٹی پیرس جانے والی فلائٹ پر لگوائی تھی، پی آئی اے انتظامیہ نے صورت حال سے واقف ہونے کے بعد معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.