وارنر کی واپسی سے ورلڈ کپ میں شمولیت کے حوالے سے پریشان نہیں ، عثمان خواجہ

0

حال نیوز ……..آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں واپسی سے ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے میری ٹیم میں جگہ پر کیا اثر پڑے گا اس بارے نہیں سوچ رہا۔

میں فی الحال اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور اس وقت تمام تر توجہ عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر مرکوز ہے، میری کوشش ہوگی کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔واضح رہے کہ 32سالہ نوجوان بلے باز عثمان خواجہ ان دنوں بھرپور فارم میں ہیں، خواجہ گزشتہ 10 ون ڈے اننگز میں 6 مرتبہ ففٹی پلس اسکور بنا چکے ہیں، جس میں ان کی دو شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

ان کی حالیہ فارم، اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں ممکنہ واپسی آسٹریلوی سلیکٹرز کیلئے ورلڈ کپ ٹیم کے چنا کیلئے درد سر بن گئی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ میگا ایونٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو کامیابیاں دلوانے میں کردار ادا کروں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.