حال نیوز ……..بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی کی بڑی صاحبزادی جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اتنے پیسے نہیں کماتیں کہ روز اپنے لیے ایک نیا سوٹ خرید سکیں۔
ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے کہا کہ انہیں ایک جوڑا بار بار پہننے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ انہوں نے ابھی اتنے پیسے نہیں کمائے ہیں کہ وہ روزانہ ایک نیا جوڑا پہن سکیں۔
آج کل میں اپنے کیرئیر کی دوسری فلم کارگل گرل کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔