حال نیوز ……..بالی ووڈ ایکشن ہیرو سنجے دت کی ایکشن سے بھرپور فلم صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ فلم 27 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بالی ووڈ میں 90 کی دہائی سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے سنجے دت کو مختلف انداز کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں الگ ہی مقام حاصل ہے
سنجے دت کی زندگی خاصی گھمبیر رہی ہے اور نہ صرف ان کے فلمی کیریئر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی کئی اتار چڑھاﺅ آتے رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راجکمار ہیرانی ان کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں لیکن ایسے میں خود سنجے دت بھی متعدد فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی نئی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری کا ٹیزر جاری کردیا گیا ۔