بھارت اور اسرائیل انتخابات میں کامیابی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، وزیراعظم

0

حال نیوز …………وزیر اعظم عمران خان نے بھارت اور اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اور اسرائیلی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت الیکشن میں فتح کے لیے اپنے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں

جب اسرائیل اور بھارت محض ووٹ کے حصول کے لیے عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور اپنے آئین کے برعکس مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ کشمیر پر قبضے کی کوشش کرتے ہوئے اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کرتے ہیں تو کیا ان کے عوام کو غصہ اور حیرت نہیں ہوتی کہ یہ انتخابات میں کامیابی کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں

یاد رہے کہ اسرائیل میں انتخابات ہیں جبکہ بھارت میں 11اپریل سے انتخابی عمل شروع ہونے والا ہے اور دونوں ہی ملکوں کی حکتوں جانب سے الیکشن میں کامیابی کے جارحیت کا استمال کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.