اسرائیلی پولیس کا مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ،7 فلسطینی زخمی

0

یروشلم  اسرائیلی پولیس نے علی الصبح مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر

حملہ کردیا،حملےمیں 7 افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے حملے کو فسادات کا جواب قرار دیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مشتعل فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں ہوئی جس میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس کے حملے کے بعد حماس کی اپیل پر فلسطینی خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد مسجد الاقصیٰ پہنچ گئی۔اسرائیل نے غزہ سے کئی راکٹ فائر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حملوں سے کئی اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.