شادی کب ہو گی ، صحافی کے سوال پر نیلم منیر برس پڑیں، ویڈیو وائرل

0

اسلام آباد  شادی کب ہو گی، صحافی کے سوال پر نیلم منیر برس پڑیں ویڈیو وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر شادی کب ہو گی کے سوال پر صحافی پر برس پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ شادی کے سوالات سے سخت تنگ ہیں ، انہوں نے صحافی کو بھی سخت لہجے میں کہا کہ آپ لوگوں کو میری شادی کی کیوں اتنی پرواہ ہے؟ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ، ابھی کام کرنا چاہتی ہوں، مجھے سے ایسے سوالات ابھی نہ کرو ۔
واضح رہے کہ نیلم منیر کی شادی کے حوالے سے بہت دفع افواہیں سامنے آئیں ہیں لیکن انہوں نے ہر بار اس کی تردید کی نیلم منیر کا کہنا ہے کہ میری شادی کی خبر سب کو اچانک ہی ملے گی ، میں سادگی سے ہی شادی کروں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.