گورنر بلوچستان نے صوبائی حکومت سے دو بلٹ اور بم پروف گاڑیاں منگوالیں
کوئٹہ چیف سیکرٹری بلوچستان کو گورنر سیکرٹریٹ سے بھیجے گئے مراسلے کے مطابق گورنربلوچستان نے دو آرمرڈ لینڈ کروزرز کی منظوری دیدی ہے۔
لہٰذا عملدرآمد کیلئے مزید کارروائی کی جائے ذرائع کے مطابق گورنر سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری دفتر کو بھیجے گئے مراسلے میں دو انتہائی جدید گاڑیوں کی فراہمی کا کہا گیا جو نہ صرف بلڈ پروف ہیں بلکہ بم پروف بھی ہیں ۔