کوئٹہ کسٹمز نے نوتال ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پر اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی
کوئٹہ کوئٹہ کسٹمز نے نوتال ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پر اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی۔ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کا اسمگلروں کیخلاف سخت ترین کریک ڈان جاری. نوتال کے مقام پر 3 کروڑ روپے سے زائد کا غیر ملکی سامان اسمگلنگ کی مد میں بر امد کیا۔
چیف کلکٹرکسٹمز بلوچستان محمد سلیم اور کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی ہدایات پر ایڈیشنل کلکٹرآفتاب اللہ شاہ اور اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ نے نوتال فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے انچارج سینڑ فیلڈ افیسر زمان مزاری کی قیادت میں ایک منظم اور چست و چابک انفورسمنٹ ٹیم جس میں انسپکٹر محمد بخش کھوسو اور دیگر اسٹاف شامل ہے تشکیل دی۔ جنھوں نے کوئیٹہ سے اندرون ملک جانے ایک دس ویلرز ٹرک سے بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا سامان برآمد کیا۔ پکڑے گئے سامان میں ٹائرز، ریگزین اور کشن کپڑا، آٹو پارٹس۔
سلور وائرز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ مذکورہ سامان کی قیمت 3 کروڑ روپیسے زائد بنتی ہے۔ نامعلوم اسمگلروں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا اعلی افسران کے تعاون سے کسٹم اسٹاف میں ایک نیا جوش وجذبہ پیدا ہوا جس کی وجہ سے زیادہ تر کاروائیاں نزدیک و دور دراز اور حساس علاقوں میں کسٹمز عملہ خود متحرک ہو کر سر انجام دے رہا ہے۔