نوکنڈی میں موبائل کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا
نوکنڈی ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں موبائل کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں،رات کو بجلی کی سپلائی معطل ہوتے ہی یوفون،ٹیلی نار سمیت دیگر موبائل نیٹ ورکس کی سروس بھی معطل ہوجاتی ہے
تفصیلات کیمطابق رات 12 بجے سے صبح 9 بجے تک سروس معطل رہنے سے صارفین کو ان گنت مشکلات کا سامنا رہتا ہے جس سے صارفین کے مہنگے پیکجز ضائع ہوتے ہیں جبکہ نیٹ ورکس غائب رہنے سے بس ٹرانسپورٹرز کا کاروبار بھی متاثر ہوکر انہیں نقصانات کا سامنا ہییوفون ٹیلی نار سمیت دیگر موبائل کمپنیوں کی نوکنڈی شہر میں سروس کی کارکردگی بہتر نہ ہونے سے صارفین نے پی ٹی اے سمیت متعلقہ کمپنیوں کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتیہوئے شہری عوام نے کہاہیکہ وہ بجائے شہر کے مختلف مقامات پر تشہیر کیلئے چاکنگ کرنے کے وہ اپنے کارکردگی میں بہتری لاکر صارفین کو 24 گھنٹے بہترین سروس و انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں
تب صارفین مزکورہ موبائل کمپنیوں کی جانب متوجہ ہوکر بہتر سروس سے مستفید ہوسکیں گے موبائل کمپنیوں کے ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ بجلی کے غائب ہوتے ہی موبائل سروس کی معطلی کی اصل وجوہات کی تحقیقات کرکے ماہانہ فیول کے اخراجات کے بارے میں اپنے مقامی اسٹاف سے پوچھ گچھ کرکے اصل حقائق کو صارفین کے سامنے لاکر ان کے خدشات و تحفظات کو دور کرکے انہیں بہتر سروس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔