کوئٹہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر کاکام سست روی کاشکارہوگیا
کوئٹہ کوئٹہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر کاکام سست روی کاشکارہوگیا، متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے سبب ٹھیکیدارمنیراحمدمینگل روڈپرآدھاکام کرکے چلاگیا، سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے راہگیروں کومشکلات درپیش ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیرکا کام سست روی کا شکار ہو گیاہے،
تعمیرکے نام پرسریاب روڈ، قمبرانی روڈ، سبزل روڈ ودیگر شاہراہوں ہو اکھاڑ کر چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ مکین مشکلات سے دوچار ہیں،یہی صورتحال شہر کے پرہجوم مقام منیراحمدخان مینگل روڈکی ہے جہاں ٹھکیدارنے آدھی سڑک تعمیرکردی جبکہ دوسرے سائیڈکاکام ادھوراچھوڑکرچلاگیا ، گزشتہ 8ماہ سے کسی نے روڈکی خستہ حالت کانوٹس نہیں لیااورمعمولی بارش کے بعد سڑک پرپانی جمع ہوجاتا ہے اور گلی کوچے جوہڑ کا منظر پیش کرتے ہیں،جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں اورتاجروں کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔تعمیراتی کام رک جانے کے بعدچاندنی چوک پر بڑاگڑھابن گیا ہے
جس کو بندکرنے کیلئے اقدامات نہیںاٹھائے گئے ، مذکورہ مقام پرمتعددموٹرسائیکل سوارگرکرزخمی ہوگئے ہیں اوربچوں کے گرجانے کابھی خدشہ ظاہرکیاجارہا ہے ۔اہل علاقہ محمدیوسف، محمدرضا، عبداللہ ودیگرنے بتایاکہ جب سڑک کی تعمیر کاکام شروع ہواتوہم خوش تھے مگراب تک کوئی کام نہیں ہواٹھیکیدارنے سڑک کواکھاڑپچھاڑکرچھوڑدیا، انہوں نے کہا کہ چاندنی چوک پر سڑک کے درمیان بڑاکھڈابن گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیںانہوں نے مطالبہ کیاکہ سڑک کی خستہ حالی کونوٹس لیتے ہوئے جلدازجلدتعمیراتی کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ انہیں اس صورتحال سے نجات ملے۔